روسی TASS نیوز ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نبنزیا نے جمعرات کے روز
ایران کے جوہری معاہدے کے حوالے سے مغرب کے منافقانہ رویے اور دوہرے معیاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے مشترکہ جامع پلان آف ایکشن(JCPOA) سے دستبرداری کے ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی خلاف ورزی کی ہے۔
اس روسی سفارتکار کے کہنے کے مطابق مغربی ممالک نے ان رویوں سے ایک بار پھر دکھایا کہ وہ بین الاقوامی مسائل سے نمٹنے میں دوہرا معیار اور منافقانہ رویہ اپناتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ خود کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی حامیوں کے طور پر متعارف کرتے ہیں اور مختلف قراردادوں میں اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی حمایت کرنے کی درخواستیں پیش کرتے ہیں اور اقوام متحدہ کے دیگر ارکان پر اس کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ